12 مئی 2015 - 16:44
شام؛ صوبہ ادلب میں ۱۲ اسرائیلی اور ترک افسر ہلاک

شامی فوج نے صوبہ ادلب میں گھات لگا کر بارہ اسرائیلی اور ترک فوجی افسران کو ہلاک کردیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے الاخباریہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق صوبہ ادلب میں شامی فوج نے گھات لگا کر اسرائیل اور ترکی کے بارہ فوجی افسروں کو ہلاک کردیا ہے ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ تین برسوں تک ہر سال، حکومت شام کے پانچ ہزار مخالفین کو ٹریننگ دے گی۔ ان دہشت گردوں کو ٹریننگ ترکی، قطر اور سعودی عرب میں دی جارہی ہے۔ ترکی کے وزیر اعظم داؤد اوغلو نے اس سے قبل کہا تھا کہ شامی حکومت کے مخالفین کی ٹریننگ کے لئے ترکی اور امریکہ، مشترکہ پروگرام کا آغاز کرنے والے ہیں -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲